‎‏یاور کو انصاف کب ملے گا عبدالحسین آزاد ‏‎



یاور کو انصاف کب ملے گا عبدالحسین آزاد
شریفوں کے صوبہ پنجاب شہر لاہور میں والدین کا اکلوتا سہارا،ماں باپ کی آس،بڑھاپے کا سہارا،غریب ماں باپ کی جنت دنیا سب تھا دلاور مارا گیا،قتل ہوا،خون کیا مگر خبر نہ ہوئی۔ اگر کسی سیاسی شخصینت کے حلق میں روٹی کا ٹکڑا پھنس جائے تو ہمارا نام نہاد،غیرجانبدار میڈیا پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دہتا ہے مگر یہاں نہیں کیونکہ شائد اس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اس لیے اور اس کے والدین کے پاس پیسے نہیں کہ میڈیا کے چینلز کو کھلائیں اور خبر نشر کرائیں انصاف کیلے ایسے میں یہ ہماری زاتی ذمہداری بنتی ہے کہ انصاف کیلے آواز بلند کریں۔ گلگت بلتستان کی سرزمین امن کی سرزمین ہے ہم تو سب کو گلگت بلتستان آنے کی دعوت دیتے ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی حفاظت اپنی اولین ذمہداری سمجھتے ہیں۔تو ہمارے ساتھ ہونے والے، ہمارے طالبعلموں کے ساتھ ہونےوالے نارواسلوک بھی بند ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کوچاہیئے کہ وہ پنجاب حکومت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرے اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔کراچی میں نقیب مارا گیا،مقابلہ جالی تھا یا اصلی یہ کوئی نیءبات نہیں ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔ ہزاروں بچے بس اسی آس میں جی رہے ہیں کہ شائد ان کے بابا ان کو ملیں واپس آئیں انتظار کی ان سخت کڑئیاں بے برداشت ہوتی چلی جارہی ہیں۔ آخر لاپتہ لوگ کہاں ہیں آسمان کھا گی یا زمین کچھ معلوم کیوں نہیں ہوتا اور پولیس مقابلےکب تک ہونگے۔ اب تو ڈر لگنے لگا ہے کہ کوئی پولیس والا گھر میں آکر گولی چلالے اور ہم بھی پولیس مقابلے میں مارے جائیں کیونکہ ہم بھی آواز اٹھاتےہیں۔ ریاست کے اندر کئی ریاستوں کا مطلب جاننے یا اس کے اوپر اگر کوئی پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلے تھیسز لکھنا چاہتا ہے تو اس کو میرا مشورہ یہ ہے کہ بلا جھجھک پاکستان آئے کیونکہ یہاں ریاست کے اندر ایک نہیں ہزاروں ریاستیں آباد ہیں۔چند دنوں میں تھسز مکمل ہوجائینگے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی مل جائیگی اور ساتھ ہی ایک اور ڈگری ایسی ملی گی کہ پھر آپ کو مزید کسی کام کی ضرورت نہیں رہے گی۔کیونکہ آپ ہی نہیں رہینگے۔جالی پولیس مقابلے میں مارے جائینگے


Comments

Popular posts from this blog

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ، تو میں تمہارا

تم نے مجھ کو لکھا ہے، میرے خط جلا دیجے

میرا ضمیر میرا اعتبار بولتا ہے | راحت اندوری