وقت ہے ، سنبھل جائیں Syeda Gul Zehra Rizvi


پی ٹی آئی کی مثال اسوقت نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن کی ہے ۔ پہلے چوہدری سرور کی ملاقات جھنگ میں معاویہ اعظم سے ہوتی ہے ، جب پاکستان انہیں یاد کرواتا ہے کہ ہمیں آپ سےاچھے کی امید ہے ہم نے آپکو ووٹ تبدیلی کیلئے دیا تھا تکفیری کیلئے نہیں تو فورا تردیدی بیان آ جاتا ہے کہ ہم اس کالعدم جماعت سے کوئی اتحاد نہیں کرینگے ۔ 

پھر پی ٹی آئی کی واہ واہ ہوتی ہے ، تالیاں بجتی ہیں ۔ ہمارا کپتان ہوتا ہے ۔ پردہ گرتا ہے تو چھپتے چھپاتے معاویہ اعظم کو بنی گالہ ملاقات کیلئے بلا لیا جاتا ہے ۔

پھر سے پاکستان انہیں ہزاروں شیعہ اور بریلوی سنیوں کی لاشیں یاد کرواتا ہے تو پی ٹی آئی ٹویٹر اکائونٹس سے اس ملاقات کی تصویر ڈیلیٹ کر دی جاتی ہے ۔ پردہ پھر گرتا ہے اور عوام فی الحال اگلے منظر کی منتظر ہے ۔

جہانگیر ترین جنہیں آجکل آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی اتحاد کا کام سونپا گیا ہے ، انکا تکفیری دہشتگرد معاویہ اعظم سے ملنا خطرے کی کئی گھنٹیاں بجاتا ہے ۔ معاویہ اعظم شیڈول فور کا دہشتگرد ہے اور دہشتگردی کی وجہ سے قریبا ایک سال سیکیورٹی ایجنسیوں کی قید میں بھی رہ چکا ہے ۔ یہ کالعدم لشکر_جھنگوی ، سپہ صحابہ اہلسنت و الجماعت کا مرکزی رہنما ہے ۔ اس دہشتگرد سے اتحاد ، 80 ہزار بیگناہ پاکستانیوں کے خون سے مذاق ہے ۔ اسی لشکر جھنگوی کیساتھ کوئٹہ انکائونٹر میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد اور جھنگ ہی میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کی ابھی پہلی برسیاں بھی نہیں ہوئیں ۔ پاکستانیوں کا خون اتنا سستا نہ بیچیں ، اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے ۔

ہم جانتے ہیں کہ سیاست میں کوئی حرف ، حرف_آخر نہیں ہوتا لیکن عمران خان نون لیگ والی غلطی نہ دہرائیں ۔ معاویہ یا نو معاویہ، حکومت آپکی بن جائے گی اور نہ بھی بنی تو آپ کروڑوں پاکستانیوں کا دل ویسے ہی جیت چکے ہیں ۔ لیکن کالعدم تکفیری دہشتگردوں سے اتحاد و تعاون وہ سنگین غلطی ہے جو آپکو پاکستانیوں کی عوامی عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کریگی اور عوام کی نگاہ میں جہانگیر ترین اور رانا ثناء اللہ ایک جیسے ہو جائیں گے ۔ پی ٹی آئی کا کالعدم جماعتوں سے ملنے پر اپنے امیدواروں کو شوکاز نوٹس ، چوہدری سرور کی معاویہ ملاقات بارے ٹویٹ اور پھر آج کی ملاقات کی تصویر ڈیلیٹ کر دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اس اتحاد کی سنگینی کو سمجھتی ہے ۔ اسی لئے ہمیں پی ٹی آئی سے امید ہے کہ وہ ایک آزاد امیدوار پر کروڑوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو ترجیح دے گی ۔

وقت ہے ، سنبھل جائیں ۔


https://www.facebook.com/photo.php?fbid=122093042051735&set=a.101363494124690.1073741828.100027531182095&type=3&theater

Comments

Popular posts from this blog

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ، تو میں تمہارا

تم نے مجھ کو لکھا ہے، میرے خط جلا دیجے

میرا ضمیر میرا اعتبار بولتا ہے | راحت اندوری